تبدیلی غلاف کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب سے متعلق اہم اعلان

غسل کعبہ کی سالانہ تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام کو نمازِ فجر کے بعد کیا جائے گا۔ غسل کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور مشک سے دھوئیں گے۔ اس موقع پر خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا، دیواروں اور فرش کو دھونے کے بعد ہاتھوں اور کجھور کے پتوں سے خشک کیا جائے گا، دیواروں کو صاف کرنے کیلئے سفید کپڑے کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جبکہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

یادرہے کہ غسلِ کعبہ کی یہ مقدس روایت نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے زمانے سے چلی آ رہی ہے۔ بعض روایات کے مطابق نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سال میں دو بار محرم الحرام میں اور دوسری بار رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماہِ شعبان میں کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے۔ گزشتہ چند برسوں سے خانہ کعبہ کے غسل کی یہ تقریب سال میں صرف ایک بار کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں