عبدالرحمٰن السدیس مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور انتظامیہ کے سربراہ مقرر

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ بدرجہ وزیر مقرر کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے منگل کو فرمان جاری کرکے کہا کہ شاہ سلمان نے ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ بدرجہ وزیر مقررکیا۔

ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ایوان شاہی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ شاہی فرمان پرعمل درآمد کا اہتمام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں