بم کی اطلاع پر ایفل ٹاور عارضی طور پربند

پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کو بم کی اطلاع پر خالی کرا لیا گیا، فرانسیسی پولیس کے مطابق ایفل ٹاور کو عارضی طور پر بند کرکے تلاشی کا عمل جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق ایفل ٹاور کی ایک منزل پر ریسٹورنٹ بھی واقع ہےجس کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ٹاور کی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال میں تلاشی کا عمل معمول کی بات ہے۔

پیر س کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ایفل ٹاور کی تینوں منزلوں اور اس کے نیچے واقع چوک کو سیاحوں سے خالی کروا لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں