امریکہ میں 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی؛ ہوائی کے جنگلات میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی ت تعداد 93 ہوگئیں

امریکی ریاست ہُوائی کے ماوئی جنگلات میں لگنے والی آگ پر 5 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 93 تک جا پہنچی۔ ریاست ہُوائی کی کاؤنٹی ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ ملک کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی والی آگ ثابت ہوئی۔

آتشدزگی کے پہلے روز 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ دوسرے روز مزید 30 افراد کی ہلاکت سے تعداد 36 جب کہ تیسرے روز 19 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 55 ہوگئی تھی اور یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے بڑھتے آج 93 ہوگئی۔

دھوئیں کے باعث درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 3 ہزار کے لگ بھگ عمارتیں اور ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر سب کچھ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں