کیریبین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) کے مقابلوں کیلئے رواں سال کے سیزن میں آزمائشی طور پر ہاکی اور فٹبال کی طرح ریڈ کارڈ سسٹم لاگو کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق کیریبین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) کے آپریشنز ڈائریکٹر مائیکل ہال کا کہنا ہے کہ ٹی20 گیمز مسلسل مقررہ ٹائم فریم سے زیادہ دیر میں ختم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے کھیل کو مقررہ وقت تک یقینی بنانے کیلئے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کھیل میں سزاؤں کی ضرورت نہیں لیکن وقت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کھلاڑیوں سختی سے پابند کروائے جانے کیلئے کچھ اقدام اُٹھائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ لیگ کے نئے قوانین وضع کئے گئے، جس پر کھلاڑیوں کو سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ نئے قواعد میں وقت کی پابندی کا بڑا خیال رکھا گیا ہے۔