راجستھان میں ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا، کار ڈرائیور کے ایک خاتون کو کار کے بونٹ پر 500 میٹر تک گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس کے بعد لوگوں نے شدید غصہ کا اظہار کیا ہے۔
सत्ता के संरक्षण में बदमाशों ने थामी अपराध की स्टेयरिंग !
राजस्थान के हनुमानगढ़ में दिनदहाड़े बदमाश कार के बोनट पर एक महिला को घसीट रहे हैं। गहलोत जी, रोज़ाना सरेआम जब ऐसी वारदात महिलाओं के साथ हो रही हैं तो क्या आपको अंदाज़ा भी है कि पूरे राजस्थान में आपके कुशासन में महिलाओं का… pic.twitter.com/ZvoyTRPuiI
— Col Rajyavardhan Rathore (Modi Ka Parivar) (@Ra_THORe) August 16, 2023
اطلاعات کے مطابق ہنومان گڑھ مین بس اسٹینڈ کے قریب کار ڈرائیور نے ایک خاتون کو کار کے بونٹ پر گھسیٹنے کا ہولناک واقعہ پیش آیا، ڈرائیور نے خاتون کو 500 میٹر تک گھسیٹتا رہا۔ اس دوران بہت سے لوگوں نے خاتون کو بچانے اور کار ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے کار کی شناخت کرلی گئی۔ پولیس نے راولا کے رہائشی کی کار کے طور پر شناخت کی۔ یہ واقعہ بس اسٹینڈ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگیا۔ پولیس خاتون اور کار ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔