کیا اداکارہ ماہرہ خان شادی کرنے والی ہیں؟

پاکستان کی سپر اسٹار اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اداکارہ جلد دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

یہ خبر 16 اگست بروز بدھ کو انسٹاگرام پیجز میگا لائف اسٹائل اور دیوا میگزین کی جانب سے شیئر کی گئیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ماہرہ کی شادی کی تقریب کا اہتمام اگلے ماہ ستمبر میں پنجاب کے معروف ہل اسٹیشن پر قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

مینیجر کا بیان:

جب اس خبر کی تصدیق یا تردید کے لیے ماہرہ خان کی مینیجر اور ٹیم کی رکن انوشے طلحہٰ خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان رپورٹس کو غیر ذمہ دارانہ صحافت قرار دیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں بلکہ چار سال قبل بھی ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ترکیہ میں منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

واضح رہے کہ ماہر ہ خان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جو 2015 میں علیحدگی پر ختم ہوئی، اداکارہ کا پہلی شادی سے ایک بیٹا اذلان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں