پاکستان کی تائید میں نعرے لگانے کے الزام میں 33 افراد گرفتار، گھروں کو بلڈوز کرنے کا نوٹس، لاکھوں روپئے کا جرمانہ عائد

اتر پردیش کے جونپور میں محرم کے جلوس کے دوران مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ وائرل ویڈیو کے ذریعے الزام عائد کیا گیا کہ جلوس میں شامل افراد نے ’پاکستان زندہ باد’ کے نعرے لگائے۔ جس کے بعد پولیس نے 33 افراد کو گرفتار کر لیا۔ وہیں جلوس میں شامل 13 افراد پر نعرے لگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے مکانات کو غیرقانونی قرار دیا گیا اور انہیں بلڈوز کرنے کا نوٹس دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اس معاملہ میں ملزمین کے خلاف بھاری جرمانہ بھی عائد کئے گئے۔ جرمانوں کی رقم 32 ہزار روپے سے لے کر 19 لاکھ 80 ہزار روپے تک ہے۔ مقامی لوگ کافی غریب ہیں۔ حکومت کے رویہ سے ناراض مقامی لوگوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا جسے غریب آدمی کس طرح ادا کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں