پٹنم مہندر ریڈی تلنگانہ کابینہ میں شامل، گورنر نے وزیر کے طور پر حلف دلایا

ایم ایل سی پٹنم مہندر ریڈی نے آج تلنگانہ کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ راج بھون میں گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے پٹنم مہندر ریڈی کو وزیر کے طور پر حلف دلایا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ دیگر عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ایٹالہ راجندر کو کابینہ سے ہٹائے جانے کے بعد سے ایک سیٹ خالی تھی جسے آج پر کردیا گیا اور مہیندر ریڈی کو کابینہ میں جگہ دی گئی۔ حکومت کی طرف سے ابھی تک انہیں کونسا محکمہ الاٹ کیا جائے گا اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2013 کے اواخر میں تلنگانہ میں انتخابات منعقد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں