اللو ارجن بہترین اداکار، عالیہ بھٹ اور کریتی سینن بہترین اداکارہ: 69 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان

بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ اور کریتی سینان کو بہترین اداکارہ کے مشترکہ نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جبکہ الو ارجن کو کو بہترین اداکار کا ایوارڈ مل گیا۔ 69 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا اور تینوں فنکاروں کیلئے نیشنل ایوارڈ جیتنے کا پہلا موقع ہے۔ عالیہ بھٹ کو فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ اور کریتی سینان کو فلم ’میمی‘ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ ملا جبکہ الو ارجن کو ’’پشپا : دی رائز‘ کی پرفارمامنس پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ’روکٹری : دی نمبی ایفیکٹ‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ پنکج ترپاٹھی کو ’میمی‘ کے اندر بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا تھا۔

’آر آر آر‘ کو بیسٹ پاپولر فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ شریا گوشل کو بہترین خاتون پلے بیک سنگر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ تمام فنکاروں کو یہ ایوارڈز رواں برس کے آخر میں صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں ایک بڑی تقریب میں دیئے جائیں گے۔ آسکر جیتنے والی فلم RRR کو کل 6 ایوارڈز دیئے گئے۔ جیوری نے سال 2021 کے فلمی ایوارڈز کا اعلان کیا جس میں 28 زبانوں کی 280 فلموں نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’دی کشمیر فائلز‘ کو نیشنل انٹیگریشن فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایوارڈز کی تفصیلات:

بہترین اداکار: اللو ارجن (پشپا)

بہترین اداکارہ عالیہ بھٹ (گنگوبائی کاٹھیاواڑی) کریتی سینن (ممی)

بہترین ایڈیٹر: سنجے لیلا بھنسالی (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)

بہترین اسٹنٹ کوریوگرافر: کنگ سلیمان (RRR)

پلے بیک سنگر: کالبھیراوا (RRR)

بہترین مقبول فلم: آر آر آر

بہترین گیت نگار چندر بوس (کونڈاپولم)

بہترین میوزک ڈائریکٹر: دیوی سری پرساد (پشپا)

اپنا تبصرہ بھیجیں