ناقابل شکست گاما پہلوان کی سالگرہ پر گوگل ڈوڈل کا خراج تحسین


52 برس ناقابل شکست رہنے والے گاما پہلوان کے 144 ویں یوم پیدائش پر سرچ انجن گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ غلام حسین المعروف گاما پہلوان کے 144 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے انھیں ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے، وہ 22 مئی 1878ء کو پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے تھے اور صرف 10 برس کی عمر میں نامی گرامی پہلوانوں کو چت کرکے ملک بھر میں شہرت پائی تھی۔

گاما پہلوان خوراک میں روزانہ 15 لیٹر دودھ، 3 کلو مکھن ، بکرے کا گوشت، 20 پاﺅنڈ بادام اور پھلوں کی 3 ٹوکریاں لیا کرتے تھے جس کا سارا خرچہ مہاراجہ پٹیالہ خود برداشت کرتے تھے۔ 40 پہلوانوں کے ساتھ کشتی کی تربیت ، 5 ہزار بیٹھک اور 3 ہزار ڈنڈ لگانا ان کا روز کا معمول تھا۔ فن پہلوانی کا یہ روشن ستارہ 82 برس کی عمر میں 23 مئی 1960ء کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا، گاما پہلوان دنیائے پہلوانی کا ایک ایسا بادشاہ تھے جس کی جگہ آج تک کوئی نہیں لے سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں