حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت عرف فاطمہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ اداکارہ نے اپنے روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جو خوب وائرل ہورہی ہیں۔
راکھی ساونت نے عمرہ جانے کی خبر تین روز قبل بریک کی تھی اور اس مقدس سفر میں ان کےبھائی واحد علی خان اور بھابھی شائستہ علی خان بھی ہمراہ ہیں۔ اداکارہ نے سب سے پہلے مدینہ منورہ سے تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی۔ ایک اور ویڈیو میں اداکارہ خانہ کعبہ کے گرد طواف کررہی تھیں جس کے بعد انہوں نے مداحوں کو خبر دی کہ وہ عمرہ کرچکی ہیں۔
راکھی ساونت نے پچھلے برس اپنے مسلمان دوست عادل خان درانی سے شادی کے موقع پر اسلام قبول کیا اور اپنا نیا اسلامی نام فاطمہ رکھا تھا۔