ملک میں ون نیشن ون الیکشن کا جائزہ لینے کےلئے رام ناتھ کووند کی صدارت میں کمیٹی کی تشکیل

حیدرآباد (دکن فائلز) ملک میں انتخابی سرگرمیوں میں شدت کے بیچ مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران مرکزی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ‘ون نیشن، ون الیکشن’ کے سلسلے میں سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی قانون کے تمام پہلوؤں پر غور کرے گی اور ایک ملک، ایک الیکشن کے امکانات کا جائزہ لے گی اور عوام کی رائے بھی طلب کی جائے گی۔

ایسا لگتا ہے کہ مرکز پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں ‘ون نیشن – ون الیکشن’ کے نام سے بل پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر کووند کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ یہ کمیٹی ملک میں ایک ساتھ لوک سبھا اور متعلقہ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کرانے سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔ سابق صدر رام ناتھ کووند کی قیادت میں 16 ارکان پر مشتمل یہ کمیٹی ملک میں ون نیشن ون لیکشن سے معلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور مرکزی حکومت کو رپورٹ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں