پرینیتی چوپڑا کی شادی کا کارڈ سامنے آگیا

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ جوڑے کی شادی کی تقریب 23 ستمبر کو ہوگی جب کہ اب بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر بتارہا ہے کہ پرینیتی اور راگھو کی شادی کی تقریبات کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔

جوڑے کی شادی 23 اور 24 ستمبر کو راجستھان کے شہر ادے پور کے ہوٹل لیلا پیلس اور ادایا ولاز میں ہوگی، یہ ایک عالیشان پنجابی شادی ہوگی جس میں سیاست سمیت بالی وڈ انڈسٹری کے تقریباً تمام افراد کو مدعو کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں ایک کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو کہ ریسیپشن کا کارڈ ہے، یعنی یہ کارڈ راگھو کے خاندان کی طرف کا ہے جس کے مطابق شادی کا ریسیپشن 30 ستمبر کو ہوگا اور اس کا وینیو چندیگڑھ کا فائیو اسٹار ہوٹل ‘تاج’ ہے۔

میڈیا کے مطابق کارڈ کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا یہ سچ میں جوڑے کا کارڈ ہے یا یہ مداحوں کی جانب سے وائرل کیا گیا جعلی کارڈ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں