ٹماٹر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ، عوام پریشان


ٹماٹر کو سالن کا اہم جز ہوتا ہے بغیر ٹماٹر کے کوئی سالن نہیں بنتا۔ ٹماٹر کی قیمت میں اچانک بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق منچریال کی مارکٹ میں ٹماٹر 100 روپئے کیلو فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ کچھ روز قبل اس کی قیمت 20 روپئے فی کیلو تھی۔

حیدرآباد میں بھی ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ تاجرین نے شدید گرمی کو قیمتوں میں اضافہ کی وجہ بتایا ہے۔ حیدرآباد اور مضافی علاقوں میں ٹماٹر 75 تا 110 روپئے میں فروخت کئے جارہے ہیں۔ ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ سے عام آدمی پریشان ہیں۔

Retail tomato price breaches Rs 100 mark

اپنا تبصرہ بھیجیں