جی20 اجلاس میں وزیر اعظم کے سامنے ’بھارت‘ کی تختی، انڈیا بنام بھارت کی بحث میں شدت

ملک میں انڈیا بنام بھارت کی بحث کے درمیان مرکزی حکومت کی جانب سے ہر روز کچھ ایسا کیا جارہا ہے جس سے بحث میں مزید تیزی آگئی۔ اب جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے تختی پر ’بھارت‘ تحریر تھا جبکہ اس طرح کے اجلاس میں قبل ازیں تختی پر ’انڈیا‘ لکھا جاتا تھا۔ وہیں وزیر اعظم مودی نے اپنے بیان میں بھی انڈیا کی جگہ بھارت کا ذکر کیا۔ اجلاس کے آغاز پر نریندر مودی نے کہا کہ بھارت جی-20 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام سربراہانِ مملکت کو خوش آمدید کہتا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں صدر جمہوریہ کی جانب سے جی 20 عشائیہ کے دعوت نامہ پر بھی ’پریسیڈنٹ آف بھارت‘ لکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں