مراقش میں زلزلے سے اموات کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی، اموات میں مزید اضافے کا خدشہ

حیدرآباد (دکن فائلز) مراقش میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزارسے تجاوز کر گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 12 سو سے زیادہ ہو گئی ہے۔ مراقشی وزارت داخلہ کے مطابق زلزلے سے ہونے والی اموات اب تک 2 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 12سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 7 سو 21 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ تاحال درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق زلزلے سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ زلزلے سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں جبکہ درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں