معلون نرسنگھانند کے خلاف مقدمہ درج، مسلمانوں اور سابق صدر عبداکلام کے خلاف نفرت انگیز ریمارکس، ویڈیو وائرل

حیدرآباد (دکن فائلز) داسنا کے متنازعہ سوامی ملعون یتی نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔ متنازعہ سوامی نے مبینہ طور پر مسلمانوں کے خلاف زہراگلا اور ملک کے سابق صدر عبدالکلام کے بارے میں نازیبا ریمارکس کئے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ملعون نرسنگھانند کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں متنازعہ سوامی نے سابق صدر کے بارے میں نازیبا ریمارکس کئے اور مسلمانوں کے خلاف خوب زہراگلا۔ وائرل ویڈیو انتہائی نفرت انگیز ہے۔

وہیں ملعلون نرسنگھانند نے ویڈیو کو پرانا قرار دیا اور پولیس پر غیرضروری مقدمہ درج کرنے کا الزام عائدکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں