جی ٹوینٹی سربراہ کانفرنس اختتام پذیر، وزیراعظم نریندر مودی نے جی 20 کی صدارت برازیل کے صدر کو سونپ دی

حیدرآباد (دکن فائلز) وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دِلی میں جی 20 سربراہ کانفرنس کے دوسرے اور آخری دن ایک مستقبل کے موضوع پر تیسرے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سربراہ کانفرنس کے اختتام پر برازیل کے صدر لولا دس سلوا کو باضابطہ طور پر جی 20 کی صدارت سونپ دی ہے۔

جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر آج کئی باہمی میٹنگیں بھی منعد ہوئیں۔ وزیراعظم نریندر مودی فرانس کے صدر ایمانول میخوں کے ساتھ ظہرانہ پر بات چیت کی۔ وہیں مودی نے کناڈا کے رہنماؤں کے ساتھ غیررسمی بات چیت بھی کیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے ترکیہ، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، یوروپی یونین، یوروپی کمیشن، برازیل اور نائیجیریا کے رہنماؤں کے ساتھ بھی باہمی بات چیت کی۔

کَل سربراہ کانفرنس کے پہلے دن جی 20 کے رکن ملکوں نے اتفاق رائے سے نئی دِلی اعلانیہ منظور کیا تھا۔ اِسے ہندوستان کی جی 20 صدارت کیلئے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت ایک بڑی سفارتی کامیابی میں افریقی یونین کو جی 20 کا مستقل ممبر بنانا شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں