سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سے لے کر امیت مشرا تک ٹیم انڈیا کے پانچ کرکٹرز جیل گئے۔ پانچ بڑے کرکٹ کھلاڑیوں نے مختلف جرائم کے تحت جیل کی ہوا کھائی۔
امیت مشرا کو بنگلور پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ سال 2015 میں سابق لیگ اسپنر امیت مشرا کو بنگلور پولیس نے ہوٹل کے کمرے میں ایک خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
سریش رائنا دسمبر 2020 میں ممبئی کے ایک کلب میں گلوکار گرو رندھاوا کے ساتھ ایسے وقت میں پارٹی کر رہے تھے جب کورونا وائرس پروٹوکول نافذ تھا اور ممبئی پولیس نے اس جگہ پر چھاپہ مارا اور 34 افراد کو گرفتار کیا۔ ان میں رائنا بھی شامل تھے، بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔
سابق کرکٹر ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ کو سال 2015 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان کی ملازمہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ اس جوڑے نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔
نوجوت سنگھ سدھو کو طویل عرصے سے زیر التوا معاملے میں فیصلہ بالآخر گرفتار کرلیا گیا۔ کانگریس رہنما سدھو کو رواں ماہ 19 مئی 2022 کو 34 سال پرانے کیس میں مجرم قرار دیا گیا۔ اُنہیں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ فی الحال وہ جیل میں ہے۔
سابق فاسٹ بولر سری سانتھ کو دیگر کرکٹرز کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، عدم ثبوت کی بنا پر رہا ہونے سے قبل اُنہوں نے تہاڑ جیل میں ایک ماہ گزارا تھا۔