حیدرآباد: حیات نگر کی مصروف ترین سڑک پر اچانک بڑا گڑھا پڑ گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے حیات نگر میں کچھ روز قبل نئی سڑک تعمیر کی گئی جس میں اچانک ایک بڑا گڑھا بن گیا۔ حیات نگر میں ہندوستان پیٹرول بنک کے سامنے مین روڈ پر بیچ میں بڑا گڑھا بن گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سڑک پر حال ہی میں ایک نئی سڑک بچھائی گئی تھی۔

حیات نگر کی مین روڈ پر چھ فٹ گہرا اور پانچ فٹ چوڑا گڑھا بننے سے مسافرین میں تشویش پائی گئی۔ اس سڑک پر روزانہ ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رات دیر گئے اچانک سڑک پر گڑھا ہوگیا جبکہ ٹرافک بہت کم تھی۔ اسی لئے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے گڑھے کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ آر اینڈ بی اور جی ایچ ایم سی عہدیداروں کو اطلاع دی گئی۔

حکام اب گڑھا بننے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں جس کےلئے تحقیقات جاری ہیں۔ ایک نئی سڑک پر اس قدر گڑھا بن جانے سے مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں