مراقش: خوفناک زلزلے کے دوارن نمازی دعاؤں میں مصروف (وائرل ویڈیو ضرور دیکھیں)

مراقش میں خوفناک زلزلے کے دوران مسجد میں موجود نمازی بغیر رکے اپنی دعاؤں میں مصروف رہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مراقش میں جمعہ اور ہفتہ کے درمیان خوفناک زلزلہ کے متاثرین کی دردناک داستانیں سامنے آرہی ہیں۔ پورے ملک میں سوگ کا ماحول ہے۔ اس دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں زلزلہ کے بعد آفٹر شاکس کے دوران مسجد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ان مناظر نے لوگوں کو خوف زدہ کر کے رکھ دیا ہے۔

https://twitter.com/Sa91af/status/1700474191621833126?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1700474191621833126%7Ctwgr%5Ec4db8775346936f8f81f7a98f70ba2d9d323c67b%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fsunonews.tv%2F12-09-2023%2F42117%2F

مراقش کے ایک علاقے میں ایک مسجد میں لگائے گئے ایک نگران کیمرے میں ریکارڈ ویڈیو میں صبح کے وقت آنے والے زور دار زلزلے کے مناظر دکھائے گئے۔

فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ نمازیوں کے پیروں تلے زمین کانپ رہی ہے۔ اس سے پہلے دھاڑ جیسی آوازیں سنائی دیں۔ پھر بجلی چلی گئی، اس دوران حاضرین نے بغیر رکے اپنی دعائیں جاری رکھیں۔ یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ ویڈیو کلپ دیکھ کر لوگوں کی بہترین تاثرات پر مبنی تبصرے کئے۔

اس بات کی تصدیق نہیں ہو رہی کہ یہ واقعہ اصل زلزلہ کے وقت کا ہے یا اس کے بعد آفٹر شاکس کے دوران کا ہے۔ وزارت انصاف کے مطابق زلزلہ میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں