اللہ کی طرف سے ناراضگی کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے: مولانا طارق جمیل

عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل نے مہنگی بجلی کے اضافی بلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم تو ہے لیکن چیزوں کے بھاؤ بڑھ جانا اللہ کی طرف سے ناراضگی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی، دوران گفتگو یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ مولانا صاحب نے ان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اپنا یوٹیوب چینل بنایا اور اب انہیں ڈائمنڈ بٹن ملنے والا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ سابق اداکارہ ثنا خان نے ان سے اجازت لے کر اپنے بیٹے کا نام ان کے نام پر رکھا، کیونکہ وہ سابقہ اداکارہ کی توبہ اور ان کے موجودہ شوہر انس سے ملاقات کا ذریعہ بنے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں