پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور مشہور سیاستدان راگھو چڈھا بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں اپنے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک شہانہ انداز میں شادی کرلی۔ دونوں کی آپس میں شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کے سامنے پھیرے لیے۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں رازداری کا خاص خیال رکھا گیا اور شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کو ہدایت دی گئی کہ جوڑے کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر وائرل نہ کی جائے۔ اطلاعات کے مطابق راگھو چڈھا اپنی دلہنیا پرینیتی چوپڑا کو لینے کے لیے میواڑی انداز میں سجی ایک کشتی میں ‘دی لیلا پیلس’ بارات لیکر گئے۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے علاوہ متعدد معزز شخصیتوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں