سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین اتھارٹی کے لیے اپنا سفیر مقرر کردیا

تصویر: سعودی گزٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین اتھارٹی کے لیے اپنا سفیر مقرر کردیا۔ سعودی عرب کے سفیر نائف بن بندر السدیری دو روزہ دورے پر فلسطین اتھارٹی پہنچ گئے۔ سفیر السدیری نے صدر محمود عباس کے سفارتی امور کے مشیر ماجدی الخالدی کو اردن میں قائم فلسطینی سفارت خانے میں سفارتی اسناد پیش کیں جنہیں قبول کرلیا گیا۔

السدیری فلسطین میں سعودی عرب کے غیر مقیم سفیر اور یروشلم میں قونصل جنرل کے طور پر کام کریں گے۔ السدیری عمان میں سعودی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر السدیری نے کہا کہ ’یہ ایک اہم قدم ہے جس میں حرمین شریفین کے متولی اور ولی عہد کے فلسطین میں اپنے بھائیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے عزم کے لیے اہم مضمرات ہیں۔‘

سعودی سفیر السدیری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کام کر رہا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ سعودی عرب کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی قیادت کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں