عراق کے شادی خانہ میں قیامت صغریٰ برپا، آتشزدگی کے واقعہ میں دولہا، دلہن سمیت 100 سے زائد دعوتی ہلاک (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) عراق میں ایک شادی کی تقریب کے دوران بھیانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں دعوتی جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب حمدانیہ ضلع میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعہ کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایک اور اطلاع میں بتایا گیا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں متاثرین اور زخمیوں کی تعداد 450 سے زیادہ ہے۔ آگ شادی کی تقریب کے دوران لگی۔ آگ نے موصل کے مشرق میں ضلع الحمدانیہ میں واقع شادی خانہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں واقعہ پر پہنچ گئیں اور مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم اس واقعہ میں سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی۔ اس خوفناک آتشزدگی کے واقعہ میں دلہا اور دلہن بھی ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں