حیدرآباد (دکن فائلز) وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے دورہ کے دوران سنسنی خیز تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے اتحاد میں شامل ہونے کے خواہشمند تھے، لیکن میں نے سختی سے انکار کردیا‘۔ مودی نے تلنگانہ کے نظام آباد میں یہ سنسنی خیز تبصرہ کیا۔
وزیراعظم مودی نے ڈرامائی انداز میں کہا کہ ’میں نے کے سی آر کو این ڈی اے میں شامل کرنے سے انکار کردیا۔۔۔۔ میں نے کہا، ہم تلنگانہ کے لوگوں کو دھوکہ نہیں دیں گے‘۔ مودی نے مزید کہا کہ ’اس کے بعد کے سی آر کا دہن بدل گیا‘۔


