اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے فسلطینیوں میں 78 بچے، 41 خواتین شامل

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 413 ہوگئی، شہید ہونے والے فسلطینیوں میں 78 بچے، 41 خواتین بھی شامل ہیں۔

ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائرکیےگئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑگئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملےکیے گئے، جن میں صیہونی فوجیوں سمیت 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیےگئے ۔ حماس کے حملے کے جواب میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 413 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جب کہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 2300 سے تجاوز کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں