غزہ سے خاتون رپورٹر کی لائیو کوریج کے دوران اسرائیل کا میزائل حملہ (وائرل ویڈیو دیکھیں)

غزہ سے براہ راست رپورٹنگ کے دوران قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹر کے عقب میں اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا جس سے خوفناک دھماکا ہوا۔ الجزیرہ کی رپورٹر یمنیٰ السید غزہ سے براہ راست رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ اچانک عقب میں اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ ہوا اور دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے بعد خاتون رپورٹر گھبرا جاتی ہیں اور چیخ مار کر کیمرے کے آگے سے ہٹ گئیں، حواس بحال ہونے کے بعد انہوں نے رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ خاتون رپورٹر کا کہنا تھا کہ ’یہ میزائل حملہ غزہ شہر کے وسط میں ایک رہائشی بلڈنگ پر کیا گیا، عمارت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے اور زمین بوس ہوچکی ہے، ملحقہ تمام عمارتوں کو دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہاں کتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں