غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے، شہادتوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی

غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سےجاری بیان کے مطابق غزہ میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک 8 ہزار 714 فسلطینی زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔دوسری جانب حماس کے اسرائیل کیخلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ میں 13 سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں یرغمال ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں فضائی کارروائیوں کے ساتھ زمینی آپریشن بھی شروع کردیا ہے، اسرائیلی ایئرڈیفنس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلیے کارروائیاں کی جائیں گی۔ اُدھر اقوام متحدہ نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طبی و بنیادی سہولیات منقطع کرنے کو غیر انسانی فعل قرار دیا اور اسرائیل سے فوری طور پر بنیادی سہولیات کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں