اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے ، فلسطینی شہداء کی تعداد 3ہزار ہوگئی

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً تین ہزار ہوگئی۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا 8 واں روز ہے اور اسرائیلی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ اسرائیل ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گراچکا ہے اور سیکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً تین ہزار ہوگئی جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد9 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ اسرائیلی بمباری میں شہید اور زخمیوں سے غزہ کے اسپتال بھر گئے ہیں اور شہدا کی لاشیں اسپتال کے صحن میں رکھی گئی ہیں۔

اسرائیلی افواج نے غزہ سے نقل مکانی کرنے والے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 70 افراد شہید ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے بعد 4 لاکھ فلسطینیوں نے اپنا گھر چھوڑ دیا۔ گزشتہ روز یہودی آباد کار نے بھی اسرائیلی فوج کی موجودگی میں نہتے فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ عرب ٹی وی نے اسرائیلی فوج کے جھوٹ کا پول کھول دیا، تحقیقاتی رپورٹ سے ثابت کیا کہ جن چارفلسطینیوں کو جنگجو کہہ کر گولی ماری گئی تھی، وہ غیرمسلح تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں