معروف گلوکار ’کے کے‘ کی لائیو شو کے بعد موت


بھارت کے معروف گلوکار کرشنا کمار کنناتھ جو کے کے، کے نام سے مشہور ہیں ایک کنسرٹ کے دوران انتقال کرگئے۔ 53 سالہ گلوکار ایک کنسرٹ کیلئے کولکاتا گئے تھے۔

کنسرٹ کے بعد پلے بیک گلوکار گر گئے اور انہیں شہر کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال کے مطابق گلوکار کو رات 10 بجے کے قریب مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ گلوکار نے آج اپنے کنسرٹ کے ابتداء میں چند تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔ کنسرٹ کے دوران ان کی ایک پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس انہوں نے اپنا مشہور گانا ‘ہم رہیں یہ نہ رہیں’ گایا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں