امریکہ اسرائیل کی حمایت میں اندھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہا، ہسپتال حملہ کےلئے صیہونی ذمہ دار: بائیڈن کے بیان پر حماس کا سخت ردعمل

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلہ میں حماس نے بیان جاری کیا۔ حماس کے ترجمان کے مطابق امریکہ اسرائیل کی حمایت میں اندھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ حماس کے بیان میں کہا گیا کہ ’صیہونی مملکت ہسپتال حملہ کی ذمہ داری ہے‘۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے پر پہنچ تل ابیب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ امریکی صدر نے نیتن یاہو سے گفتگو میں غزہ کے اسپتال پرحملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی اور کہا کہ غزہ کے اسپتال پر حملہ بظاہر آپ نے نہیں دوسری ٹیم نے کیا البتہ امریکی صدر نے اس حوالے سے کسی ثبوت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں