وزیراعظم مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر بات کی اور تعزیت کا اظہار کیا

غزہ کے ہسپتال پر بمباری میں سینکڑوں فلسطینیوں کی موت پر پر وزیراعظم مودی نے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان سے اظہار تعزیر کیا۔ مودی نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجتے رہیں گے۔ انہوں نے خطے میں دہشت گردی، تشدد اور سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسرائیل فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اصولی موقف کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے اس ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے لکھاکہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بات کی ہے۔ غزہ کے الاہلی ہسپتال میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ہم فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجتے رہیں گے۔ خطے میں دہشت گردی، تشدد اور سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں