کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں اسلحہ رکھنے کے قوانین کو انتہائی سخت بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا ان کی حکومت نجی طور پر آتشیں ہتھیاروں کو رکھنے، ایسے ہتیھاروں کو کینیڈا لانے اور ملک کے اندر ان کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دے گی۔
انہوں نے کہا شہریوں کو بھی ایسا کرنے سے روکا جائے گا۔ ان کا یہ اعلان امریکہ کے ایک اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد میں ملوث شہریوں سے اسلحہ رکھنے کا ان کا لائسنس واپس لے لیا جائے گا۔ اس کے علاہ اسلحہ کی غیر قانونی تجارت پر دی جانے والی سزاؤں کو بھی سخت کر دیا جائے گا۔