پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا: کنگنا رناوت نے اسرائیلی سفیر سے ملاقات کرکے صیہونی مملکت سے یکجہتی کا اظہار کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت نے اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اداکارہ دہلی میں اسرائیلی سفیر نار گیلان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیلی سفیر کے ساتھ اپنی گفتگو کا ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

کنگنا رناوت نے اسرائیل سفیر سے ملاقات کرکے اسرائیل کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ متنازعہ اداکارہ نے کہا کہ “میرا دل اسرائیل کے گرد گھومتا ہے، ہمارے دلوں سے بھی خون بہہ رہا ہے”۔ کگنا نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “میں ہمیشہ اسرائیل اور یہودی لوگوں کے لیے اپنی حمایت کے بارے میں کھل کر بولتی رہی ہوں جس طرح ہندو صدیوں سے خوف کا سامنا کر رہے ہیں، یہی صورتحال یہودیوں کےلئے بھی ہے۔ جس طرح ہندوستان ہندوؤں کے لیے خاص ہے اسی طرح یہودیوں کے لیے بھی ایک خاص ملک ہونا چاہیے۔‘‘

کنگنا نے حماس کو آج راون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ہندوستان دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں۔ متنازعہ اداکارہ نے اس موقع پر جنگ میں اسرائیلی کامیابی کا بھی یقین جتایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں