غزہ پر روزانہ بمباری سے 400 سے زائد فلسطینی بچے شہید اور زخمی ہوتے ہیں:یونیسیف

(فوٹو بشکریہ العربیہ)

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ پر ہونے والی مسلسل بمباری کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہر روز اسرائیلی بمباری سے غزہ میں اوسطاً 400 سے زائد فلسطینی بچے شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق یونیسف کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے کی گئی بمباری سے 2360 فلسطینی بچے شہید ہوئے اور 5364 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے غزہ میں زخمی بچوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنیوالے اداروں کی ایمبولینس گاڑیاں اب تک ہزاروں زخمی بچوں اور سروس دے چکی ہیں اور ہزاروں کی لاشیں ڈھو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں