اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 6500 سے متجاوز، 16 ہزار سے زائد زخمی

اسرائیل کی غزہ پر مسلسل 24 گھنٹے سے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی جس کے باعث غزہ اور مغربی کنارے میں میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 6546 تک پہنچ گئی جس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر سے غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے پر بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جہاں شہادتوں کی تعداد 100 ہوچکی ہے جب کہ غزہ میں تعداد میں 6 ہزار 446 تک جا پہنچی اور 16 ہزار زخمی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں 2700 سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی اسپتالوں میں ہیں جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں