غزہ میں الجزیرہ کے فلسطینی صحافی کے گھر اسرائیلی بمباری، اہلیہ اور کمسن بچے شہید ہوگئے (انتہائی تکلیف دہ ویڈیو )

غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں الجزیرہ کے نمائندے فلسطینی صحافی وائل الدحدوح کی اہلیہ اور کمسن بچے شہید ہوگئے جبکہ خاندان کے کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل اور فلسطین تنازع میں اسرائیلی جارحیت کے حملوں کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ دینے والے الجزیرہ ٹی وی کے نمائندے بیورو چیف وائل الدحدوح کی اہلیہ اور دو بچے غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں جان کی بازی ہار گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں