معروف عالم دین پی ایم مزمل خوفناک حادثہ میں شدید زخمی، حادثہ میں مولانا ذبیح اللہ جاں بحق، دیگر دو زخمیوں میں شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) معروف عالم دین مولانا پی ایم مزمل رشادی آج علی الصبح تلنگانہ کے کاماریڈی کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں ان کے ایک ساتھی جاں بحق جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ مولانا کی کار پوری طرح تباہ ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق مولانا یی ایم مزمل رشادی پربھنی میں ایک عام سے خطاب کرنے کے بعد فارچیونر کار کے ذریعہ حیدرآباد جارہے تھے کہ کاماریڈی میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں مولانا پی ایم مذمل رشادی، مفتی انس مظاہری، ڈرائیور جعفر شدید زخمی ہوگئے جبکہ بنگلور سے تعلق رکھنے والے مولانا ذبیح اللہ جاں بحق ہو گئے۔

فی الحال مولانا پی ایم مذمل رشادی حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے مولانا کی عیادت کی۔ اس کے علاوہ شہر کے متعدد علمائے کرام نے ہسپتال پہنچ کر مولانا پی ایم مزمل کی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کےلئے دعائیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں