غزہ کےلئے معصوم بچی نے اپنی استطاعت کے مطابق امداد بھیجی، دنیا بھر کے مسلمانوں کےلئے لمحہ فکر (ویڈیو دیکھیں)

اسرائیلی بربریت نے غزہ کو تباہ و برباد کردیا ہے جبکہ صیہونی حملوں میں تقریباً دس ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں تقریباً 4 ہزار معصوم بچے شامل ہیں۔ غزہ کے حالات پر دنیا بھر کے مسلمان فکر مند ہے اور اپنی ہمدردی تو ظاہر کررہے ہیں لیکن وہ اپنی زندگیوں میں اس طرح مصروف ہیں کہ عملی میدان میں کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔

اس دوران شام کی ایک مسجد کی ویڈیو وائرل ہوئی جہاں مظلوم فلسطینیوں کے لئے امداد جمع کی جارہی تھی۔ ایک معصوم لڑکی نے بھی اپنی استطاعت کے مطابق امداد لیکر مسجد چلی آئی۔ معصوم لڑکی نے ایک کاغذ کے ٹکڑے میں موڑ کر کچھ چیز امداد لائی تھی۔ یہاں موجود ایک منتظم نے معصوم بچی کی امداد کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ یہ ویڈیو دنیا بھر کے مسلمانوں کےلئے ایک لمحہ فکر کا باعث بن گیا، جو صرف یہ سونچتے رہ گئے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔ معصوم بچی نے عالم اسلام کو بتایا کہ خلوص نیت سے جو ہوسکے وہ کردیں۔ ویڈیو دیکھنے والوں نے معصوم بچی کےلئے دعائیں کی۔ یا اللہ معصوم بچی کو اس کا بہترین اجر عطا فرما۔

اپنا تبصرہ بھیجیں