غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی تعداد241 ہو گئی، حماس کے حوصلے بلند، صیہونی طاقت پر دباؤ بنانے کی کوشش

غزہ میں ابھی بھی 241 اسرائیلی یرغمالی حماس کے قبضہ میں ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 338 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ حماس یرغمال اسرائیل کے بدلے تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کےلئے کوشاں ہے، جس کےلئے اس کی جانب سے مسلسل دباؤ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی دلچسپ ہے کہ کچھ روز قبل عرب میڈیا کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی فوجی اہلکار اور عام اسرائیلی شہری بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں