مسجدِ اقصیٰ میں آج بھی نماز جمعہ ادا نہ ہوئی

قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو آج بھی مسجدِ اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا نہ کرنے دی۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجدِ اقصیٰ کے اطراف اسرائیلی فورسز تعینات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونےکی کوشش کرنے والے نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی حملوں کے بعد سے مسجدِ اقصیٰ میں نماز بالخصوص نمازِ جمعہ مشکل ہو گئی ہے، نمازیوں کو مسجد میں آنے سے روکنے کے لیے اسرائیلی فورسز نے سڑکیں بلاک کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں