امریکی ریاست اوکلاہاما میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے کم از کم چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اوکلاہوما سٹی سے تقریباً 160 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع شہر تلسا کے ایک میڈیکل سنٹر میں پیش آنے والے اس واقعے میں ملوث شخص ایک رائفل اور ہینڈ گن سے مسلح تھا۔ امریکی ریاست اوکلاہوما میں بدھ کے روز ایک اسپتال کی عمارت میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس کے مطابق اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اوکلاہوما پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا مسلح شخص بھی خود کو گولی مارنے کے بعد ہلاک ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ریاست ٹیکساس کے شہر یووالڈی میں ایک شخص نے پرائمری اسکول میں فائرنگ کر کے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا تھا۔