نیپال کے ایک دور افتادہ علاقے میں جمعہ کی شب آئے شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 132 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ 6.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے مرکز سے تقریباً 550 کلومیٹر دور نئی دہلی تک محسوس کیے گئے۔
An earthquake of 6.4magnitude occurred in Lamidanda area of #Jajarkot district of Nepal. #earthquake #भूकंप #Nepal #Terroristattack #HamasTerrorrists #1ts8lue #WhatsApp #Mianwali #HardikPandya #Gaza #Terroristattack #GazaGenocide Leicester #PAKvsNZ #Bihar Hindus in Pakistan pic.twitter.com/XBmx5Xyfml
— Sehjan Hayat. (💞💞💞)💲🌐 (@SehjanHayat) November 4, 2023
مغربی نیپال کے مضافات میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب 11 بج کر 47 منٹ پر نیپال کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیپال کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔
Nepal 🇳🇵Earthquake#earthquake #earthquakenepal #Nepal #earthquakedelhi #earthquakes #Delhi pic.twitter.com/H8QlgGTifY
— Veena Jain (@DrJain21) November 4, 2023
زلزلے کا مرکز جاجرکوٹ کا دیہی علاقہ رامیندا تھا جبکہ اس کی گہرائی 11 میل ریکارڈ کی گئی۔ جاجرکوٹ اور روکم ویسٹ کے مختلف علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، علاقے کے کئی مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔
Horrific night in parts of Jajarkot & Rukum West as Strong Earthquake of Magnitude 6.4 hit the region late last night
Atleast 129 casualties reported so far and many houses collapsed , visuals from Khalanga of Jajarkot#NepalEarthquake #Nepal pic.twitter.com/al576oBiJU
— Weatherman Shubham (@shubhamtorres09) November 4, 2023
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں، کئی عمارتوں اور انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے شمالی ہندوستان کے مختلف علاقوں کے علاوہ دہلی میں بھی محسوس کیے گئے۔