حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ن تلنگانہ انتخابات کےلئے پارٹی کی جانب سے 9 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ قبل ازیں 8 حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کیا جاچکا ہے تاہم آج صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے بہادر پورہ سے مجلسی امیدوار کااعلان کردیا۔
حلقہ بہادر پورہ سے محمد مبین مجلس کے امیدوار ہوں گے۔ وہ شاستری پورم ڈویژن سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر ہیں۔ وہ 2002 کے بعد سے چار بار میونسپل باڈی کے لیے منتخب ہوئے۔