فلسطین کے محصور شہر غزہ کو اسرائیلی فورسز نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے، تاہم اس لہو لہو شہر کے گلی کوچوں میں اب بھی حماس کے جاں بازوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان خوف ناک دوبدو لڑائی جاری ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کے بہادر سپوت غزہ کے دفاع کے لیے اسرائیلی فورسز سے برسر پیکار ہیں، اس سلسلے میں القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک اور ویڈیو جاری کر دی ہے۔
كتائب القسام تبث مقاطع مصورة لاستهداف عدد من الآليات الإسرائيلية المتوغلة في أطراف غزة وتدميرها كليا أو جزئيا#حرب_غزة #الأخبار pic.twitter.com/GswD7OjDcI
— قناة الجزيرة (@AJArabic) November 8, 2023
حماس کے بہادر فلسطینی سپوت کس طرح دوبدو جنگ میں صہیونی ٹینک تباہ کر ہے ہیں، اسے جاری اس نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، القسام بریگیڈ کے ارکان نے راکٹ مار مار کر فوجی گاڑیاں اور ان میں چھپے صہیونی فوجی مارے۔ ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 136 اسرائیلی ٹینکوں اور آرمڈ فوجی گاڑیوں کے تباہ کرنے کی ویڈیوز موجود ہیں، امریکی صہیونی دشمن کو شکست دینے کی قسم کھائی ہے۔