اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ اسرائیلی بم باری میں شہید ہو گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ بھی شہید ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق رؤی ہنیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں، وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں جبکہ اس حملے میں اب تک 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم سے منسلک رپورٹس سے بھی اسماعیل ہنیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں