اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے: انڈونیشیائی علما کا فتویٰ

انڈونیشیا کے علمائے کرام نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اجتماعی فتویٰ جاری کیا ہے۔ العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق فتوے میں کہا گیا ہے ایسی کمپنیاں جو اسرائیل کی حمایت کرتی ہیں ان کی مصنوعات اور خدمات لینے کا بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے۔

انڈونیشیا کے علمائے کرام کے اس مشترکہ پلیٹ فارم کا نام ‘ایم یو آئی’ کی طرف سے فتوے میں مسلم ممالک میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کریں اور اسرائیلی جارحیت جس کا فلسطینی شکار کے خلاف جدوجہد کی جائے۔

فتوے میں اسرائیل کی حمایت اور اس کے حامیوں کی مدد کرنے کو اسلامی قانون کی خلاف ورزی اور حرام قرار دیا گیا ہے۔

انڈونیشیائی علما ئے کرام کا یہ فتویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں حماس کے خلاف اسرائیلی جنگ کے حامی مغربی ممالک کی مصنوعات اور برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں