صیہونی بمباری میں اب تک 59 مساجد شہید

غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں تاریخی اہمیت اور قومی ورثے کی حیثیت کی حامل 4 مساجد سمیت اب تک 59 مساجد شہید ہوچکی ہیں جب کہ سوا سو سے زائد مساجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین اتھارٹی کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے میں خالد بن ولید مسجد پر بمباری کی۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے اس لنک پر کلک کریں

https://www.instagram.com/reel/CzdvyEQvNEH/?utm_source=ig_embed&ig_rid=8c96bbbb-93ab-41d4-a65b-76bea01a8bcc

اسرائیلی فوج کی بمباری سے پوری مسجد چند سیکنڈوں میں ہی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ خان یونس کے ہی علاقے میں ایک اور مسجد الاخلاص کو بھی تباہ کردیا گیا۔ فلسطین اتھارٹی کی وزارت داخلہ کے مطابق اس حملے کے بعد سے اسرائیلی بمباری میں مکمل طور پر تباہ ہونے والی مساجد کی تعداد 59 ہوگئی جب کہ 136 مساجد اور 3 گرجا گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی جنگ میں عبادت گاہوں کو استثنیٰ حاصل ہوتی ہے۔ یہ محفوظ مقام میں شمار ہوتے ہیں لیکن اسرائیل نے تمام جنگی اصولوں کو قدموں تلے روند ڈالا ہے۔ دوسری جانب خان یونس کی مساجد خالد بن ولید اور مسجد الاخلاص کو تباہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے جنگجو ان مساجد میں اور اس کے آس پاس چھپے ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں